aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلوب احمد انصاری اردو و انگریزی علم انتقادات میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کی تحریریں قاری کو ایک منفرد اور گہری فلسفیانہ بصیرت سے روشناس کراتی ہیں، خواہ وہ غالب سے متعلق ہوں یا اقبال سے۔ اقبال ان کے محبوب موضوعات کا جزو رہے ہیں۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس میں انہوں نے اقبال کو جس زاویے سے دیکھنے اور پرکھنے کی کوشش کی ہے اس میں اقبال کی معنویت ہمارے عہد میں، مطالعہ اقبال کے چند پہلو، اقبال کا نظریۂ وجدان، اقبال کے ہاں تصورات کی شاعری، اقبال کا تصور فقر، اقبال کی شاعری میں ڈرامائی عناصر، مسجد قرطبہ، ذوق و شوق، جاوید نامہ کا ایک پہلو، غالب اور اقبال اور کلام اقبال میں سیاسی شعور کی جھلکیاں جیسے اہم اور وقیع موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔