aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابو حامد غزالی اسلام کے مشہور مفکر اور متکلم تھے ،انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ حق کی تلاش میں صرف کیا تھا ،جس کے لیے وہ ہر طرح کے لوگوں سے ملے اور ان سے کچھ نہ کچھ حاصل کیا ، ،زیر نظر کتا ب میں انھوں نے اپنے فلسفہ حیات کا خلاصہ نہایت ، سادہ ،عام فہم ، اور مختصر انداز میں پیش کیا ہے۔اس کتاب میں امام غزالی نے اپنی تمام ضخیم اور مفید تصانیف کا خلاصہ جمع کرد یاہے ، جس کو پڑھ کر قاری روزانہ کی زندگی میں دل چسپی پیدا کر سکتا ہے۔کیوں کہ یہ کتاب امام صاحب کے فلسفے کا لب لباب ہے۔در اصل ایک موقعہ پر امام غزالی کے ایک شاگرد نے آپ سے دریافت کیا تھا ، کہ جملہ علوم میں سے کون سی باتیں سب سے زیادہ مفید ہیں ، ؟اس اہم سوال کے جواب امام صاحب نے جو چند نہایت مفید اقوال کہے تھے وہ اقوال اس کتاب میں شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free