aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یوسف سرمست اردو فکشن کے بالغ نظر ادیب اور نامور نقاد تھے۔ اردو اکیڈمی تلنگانہ نے انہیں مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا مگرعمر نے وفا نہ کی اور وہ ایوارڈ وصول کرنے سے چند روز قبل اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ ان کی ایک کتاب " بیسویں صدی میں اردو ناول" بہت مشہور ہوئی۔ ان کی زیر نظر یہ کتاب نظری تنقید کے مباحث کے ساتھ عملی تنقید کے نمونے بھی پیش کرتی ہے۔ کتاب کا اول مضمون " ادب کیا ہے" سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ کتاب میں محققانہ ادبی کلام کو ہی راہ ملی ہے۔ کسی بھی موضوع پر کلام کرتے ہوئے توازن کے ساتھ بات آگے بڑھائی گئی ہے ۔ نظری تنقید کے بعد کتاب کا دوسرا موضوع عملی تنقید ہے۔ اس حصے میں اسی کے نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ کتاب میں کل پندرہ عناوین ہیں اور ہر عنوان انہی دو موضوعات کے ارد گرد گھومتا ہے ۔ مقتدر ادبی شخصیات کی تخلیقات کے ساتھ ہی کچھ مشہور ناولوں اور افسانوں کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اجمالی طور پر یہ کتاب اپنے موضوع کی جامع کتاب ہے جو ریسرچ اسکالروں کے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free