aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو كے اولین ناول نگار نذیر احمد ہیں۔ فكشن نگاری میں ان كی حیثیت مسلم ہے۔انھوں نے سات ناول لكھےہیں۔زیر نظر كتاب"نذیر احمد كے ناولوں كا تنقیدی مطالعہ " ڈپٹی نذیر احمد كی شخصیت وفن بالخصوص نذیر احمد كی ناول نگاری كافنی اعتبار سے تفصیلی تجزیہ ہے۔ كتاب كے پہلے باب میں شمالی ہند كے منظوم اور نثر قصوں كا ارتقا ،موضوع اور فن كا جائزہ لیا گیا ہے ۔اس كے بعد نذیر کےناولوں كے موضوعات،ناولوں كے فن،ناولوں كی كردار نگاری،ناولوں كی زبان ،اسلوب بیاں،بحیثیت ناول نگار نذیر احمد كی خامیاں وغیرہ عنوانات كے تحت مصنف نےنذیر احمد كی ناول نگاری كا فنی جائزہ لیتے ہوئے مدلل حوالوں سے نذیر احمد كو ناول نگاری كامعمار اول ثابت كیا ہے۔وہ معمار اول اور نقاش ،نقش ثانی بہتر كشد زوال كے مصداق نذیر احمد كے ناولوں میں قائم كی ہوئی روایات كی بنیادوں پر ہی بعد كے فنكاروں نے اپنے اپنے طرز پر ایك نئی اور حسین عمارت كی تعمیر كی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free