aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"نقطہ کا سفر" محبوب انور کا مجموعہ کلام ہے۔جو ان کی حیات کے مختلف تجربوں اور مشاہدوں کا عکاس ہے۔محبوب انور کے کلام کے متعلق انور سدید لکھتے ہیں۔" محبوب انور مجھے جدید غزل کے دوسرے بہت سے شاعروں سے قدرے مختلف نظر آئےہیں تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے صرف حدیث دل کہنے کی کوشش نہیں کی بلکہ گرم سردزمانہ پر اپنے ردعمل کا اظہار سلیقہ اور ہوشمندی سے کیا ہے۔ان کی کشت غزل میں آہوں کے پھول نہیں کھلتے بلکہ جب وہ ردعمل کا اظہار کرتے ہیں تو وہ ایک مخصوص نوعیت کی ایک کجکلاہی آشکار کرتے چلے جاتے ہیں اور صاف نظر آتا ہے کہ زمانے کی چیرہ دستی اور آتش مزاجی کے باوجود محبوب انور نے اپنی انا کو تحفظ دینے کی زیادہ کوشش کی ہے۔"محبوب انور نے اپنی عہد اور سماج کے حقائق کو شعری پیکر میں ڈھالا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free