aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اڑیسہ میں اردو "حفیظ اللہ نیولپوری کی تحقیقی کتاب ہے ۔اس کتاب میں انھوں نے اڑیسہ میں اردو کے ارتقاء کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ اس کتاب کو انھوں نے چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے باب میں "اڑیسہ میں اردو کا سیاسی، تاریخی اور ثقافتی پس منظر بیان کیا گیا ہے، دوسرے باب میں اڑیسہ میں اردو شاعری کا ارتقاء، تیسرے باب میں اڑیسہ میں اردو نثر کا ارتقاء ، چوتھے باب میں اڑیسہ کا اردو اسٹیج ڈریمہ اور اردو ڈرامے ، اس کے علاوہ اڑیسہ میں اردو صحافت کا ذکر ہے، پانچویں باب میں اڑیسہ میں عہد جدید میں اردو کی صورت حال کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس باب کے تحت اڑیسہ میں اردو تعلیم کی صورت حال ،اڑیسہ میں اردو کے ادبی اور ثقافتی ادارے اور اڑیسہ میں اردو کی اشاعتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ چھٹے باب میں کتاب کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free