aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب پیغمبرِ انسانیت شاہ محمد جعفر پھلواری کی تصنیف ہے۔ یہ سیرت کی کتاب ہے۔ جس میں انہوں نے حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ و علیہ وسلم کے حالات زندگی قلمبند کیے ہیں۔ اس کے اس کتاب میں سب سے پہلے سیرت کے فن پر مختلف مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب میں سب سے پہلے پاکستان و ہندوستان کے خادمان سیرت کے عنوان سے مسلمانوں کے عروج، مغلیہ سلطنت کے خاتمے، اسلام مخالف سرگرمیاں، مسلمانوں کی جوابی تحریکیں، تحریک سیرت میں سید احمد خاں، شاہ سلیمان پھلواری، حسن میاں، قاضی سلیمان منصوری، شبلی نعمانی، سید سلیمان ندوی کی سیرت نگاری اور سیرت کمیٹی پٹی، سیرت کے فن کی ارتقائی کڑیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے بعد کتاب میں ایک نعت شامل کی گئی ہے اور پھر باضابطہ طور سے سیرت پیش کی گئی ہے۔ یہ ایک تاریخی اور تحقیقی کتاب ہے۔