aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سر زمین پاکستان میں صوفیا کرام کئی جگہوں پر آسودہ خواب ہیں۔ جن کی زیارت کے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں، اپنی مرادوں اور دلوں کی تسکین کا ساماں پاتے ہیں۔ پاکستان کے کئی شعرا کے کلام میں صوفیانہ خیالات بھی ملتے ہیں۔ پیش نظر صوفی شعرا کے کلام کا تجزیہ پیش ہے۔ کتاب کے آغاز میں "پاکستان کے صوفیائے کرام کی شاعری " کا احاطہ کرتا مضمون شامل ہے۔ جس کے مطالعے سے صوفیاکرام کے صوفیانہ کلام اور صوفیانہ نظریات متشرح ہوجاتے ہیں۔اس کے بعد کئی نامور صوفیائے کرام کی شاعری کا مختصر تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ پاکستانی صوفیائے اکرام کی شخصیت اور پر یہ ایک بہترین تذکرہ ہے۔ جس کو راشد متین اور سعیدہ درانی نی مرتب کیا ہے۔