aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "پاکستان کے اردو اخبارات و رسائل کی کتابیات پر مشتمل ہے، جسے ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہانپوری نےترتیب دیا، اور نظر ثانی و اضافہ عطش درّانی نے کیا۔266 صفحات پر مشتمل اس کتابیات کو 1985ء میں مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد نے شائع کیا۔ اس منصوبے کی جلد اول جناب محمود الحسن نے مرتب کی اور جناب افضل حق قرشی نے نظر ثانی کا م انجام دیا۔ زیر تبصرہ کتاب میں تمام اخبارات و رسائل کے نام الف بائی ترتیب کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون کتابیات موجود تمام اخبارات و رسائل کا الگ سے ایک اشاریہ بھی دیا گیا ہے جس میں پرنٹر، پبلیشر، ایڈیٹر کا اشاریہ بھی شامل ہے۔
Read the author's other books here.