aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بقول فیض احمد فیض، "پاکستانی ادب" وہ ہے جس میں پاکستانی روایات،حالات، پس منظر اور بیش منظر سے مطابقت موجود ہو۔ اس میں مقامیت کے مقاصد کے ساتھ آفاقیت بھی موجود ہے۔" گویا کسی بھی ملک کا ادب اس کے ماحول ،معاشرت،مذہب، تہذیب و تمدن، اجتماعی خوابوں اور عوامی آرزؤں کا ترجمان ہوا کرتا ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد تخلیق پانے والے شعری اور نثری ادب کو پاکستانی ادب قرار دیا جاسکتا ہے۔ زیر نظر کتاب "پاکستانی ادب ۱۹۹۰" کا منتخب ادب ہے۔ جو دو حصوں پر مشتمل ہے پہلی جلد نثری مواد اور دوسری جلد شعری تخلیقات پر مشتمل ہے۔ نثری جلد کو رشید امجد جبکہ شعری حصے کو شہزاد احمد نے مرتب کیا ہے۔ جس میں پاکستانی ثقافت اور نظریاتی اساس کے حوالے سے پاکستان کے شعری و نثری ادب کا تشخص سامنے آتا ہے۔ جس میں ۱۹۹۰ کے بہترین شعری و نثری شامل ہے۔ شعری ادب میں حمد و نعت، نظمیں اور غزلیں جبکہ نثری ادب میں مضامین، افسانے، طنز و مزاح اور انشائیے شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free