aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پنڈت رتن ناتھ سرشار کا نام اردو کلاسک ادب میں ایک خاص انفرادیت رکھتا ہے۔ سر شار اپنے زمانے کے مایہ ناز ترجمہ نگار تھے ،زیر نظر کتاب میں سر شار کے تراجم کا جائزہ پیش کیا گیا ہے،یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں سر شار کے حالات زندگی اور تصانیف کا جائزہ لیا گیا ہے ، دوسرے حصے میں ترجمہ نگاری کے اصول بیان کرتے ہوئے اردو میں نثری تراجم کی روایت کو سر شار کے عہد تک بیان کیا گیا ہے ۔تیسرے باب میں سر شار کی ترجمہ نگاری کا تنقیدی و تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کے تراجم "شمس الجحی،اعمال نامہ روس، الف لیلی اور خدائی فوجدار کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets