aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب آسٹریلیائی امریکی خاتون صحافی جیرالڈین بروکس کی انگریزی کتاب nine parts of desire کا اردو ترجمہ ہے۔ بروکس کی یہ کتاب دراصل ان کے مشرق وسطیٰ کے اسفار کے تجربات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مصر، اریٹریا، خلیج فارس کے عرب ممالک، ایران، اسرائیل، اردن اور سعودی عرب کے اسفار کیے۔ اس میں انہوں مرکزی طور پر ان ممالک میں عورتوں کی زندگی میں پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ اور تجزیہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے اسلام کے نفاذ سے عورتوں کی زندگی کس طرح متاثر ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مذہبی اور ثقافتی بندھنوں اور روایات کی وجہ سے مسلم عورت کو درپیش مسائل کا تجزیہ بھی پیش کیا ہے۔ یہ کتاب کافی حد تک مسلم ممالک کے تئیں ایک خاص قسم کے تعصب کو بھی پیش کرتی ہے-
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets