aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کہانی کی کتاب روس کے اس دور کی یادگار ہے جب بچوں کے لیے مہم جوئی سے متعلق ادب تخلیق کیا جا رہا تھا۔ یہی وہ دور تھا جب بچوں میں کمیونزم کے جذبات پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔ خواہ یہ ادب کے ذریعے ہو یا دیگر ذرائع سے۔ یہ کتاب بھی اس دور کی یادگار ہے جس میں کچھ بچوں کی تیراکی سے متعلق مہم کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ کتاب میں انوکھی چڑیا، کتوں کی ٹیم، ریت، چھوٹا گھڑیال، رایا کے قیدی اور سنپولیا جیسی دلچسپ کہانیاں ہیں جو بچوں اور نوجوانوں کے لیے خاصی تفریح اور دلچسپی کا سامان مہیا کرتی ہیں۔ اردو میں اس کے مترجم نفیس حسن نقوی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets