aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پاکستان سے تعلق رکھنے والی مقبول و معروف ناول نگار سیدہ ناز کفیل گیلانی سماجیات اور رومانیت کے موضوع پر ایک عرصہ سے ناول لکھ رہی ہیں۔ وہ مشرقی تہذیب کی پلی بڑھی ہیں اور اپنی تہذیب کی نفسیات و جمالیات پر ان کی گہری نگاہ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ موضوع پر درجن بھر سے زیادہ ناول لکھے۔ ان کے قارئین کا ایک بڑا حلقہ ہے جس کی وجہ سے وہ مسلسل ناول نگاری میں اپنا دبدبہ قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ’’آئینہ توڑ دو، خالی جیب مٹکتے نین، تیرے جلوؤں کی قسم‘‘ وغیرہ ان کے کافی شہرت یافتہ ناول ہیں۔ اسی کڑی میں ان کا مقبول ناول ’’پوجا ہے پریت ہماری‘‘ بھی شامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets