aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "پرتگالی راہبہ کے خطوط" پرتگالی راہبہ میرین کے خطوط کا مجموعہ ہے، جن کو سید مبارز الدین رفعت ایم اے نے اردو میں ترجمہ کیا ہے، میرین پرتگالی راہبہ نے فرانسیسی فوج کے کپتان شمیل کو جو خطوط لکھے ہیں، وہ خطوط اس مجموعہ میں شامل ہیں، میرین شمیل سے محبت کرتی تھی، ان خطوط میں جذبات محبت کا شدت سے اظہار کیا گیا ہے، شمیل کے حسن اور خوبصورتی کا تذکرہ کیا گیا ہے، حالانکہ اس کے احوال میں ہے کہ وہ بد صورت تھا، میرن کے جذبات و احساسات خطوط کے مطالعہ سے بخوبی عیاں ہوتے ہیں، محبت کا جذبہ اتنا بلند ہے کہ اپنے عاشق کی طرف برا خیال کرنا بھی گوارا نہیں ہے، شمیل کے تغافل پر غم کا بھی اظہار کیا گیا ہے، اس کی بے وفائی پر تکلیف کا اظہار بھی ملتا ہے، یہ خطوط انتہائی مقبول ہوئے، اور یورپ کی تمام زبانوں میں ان خطوط کا ترجمہ کیا جا چکا ہے، جس سے ان خطوط کی مقبولیت بخوبی ظاہر ہوتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free