aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب قدیم ہندوستان کی تاریخ، معاشرت اور اداروں کا حال، ہندوستانی تاریخ کے تاریک دور سے لے کر مسلمانوں کی حکومت کے قیام تک پر روشنی ڈالتی ہے۔ تاریخی مسائل کو بیان کرنے میں پیچیدگیوں سے بچتے ہوئے طویل اور شاندار ماضی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جدید تحقیقات کو بھی احتیاط کے ساتھ کتاب میں سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ مترجم نے اس کتاب کا ترجمہ انگریزی سے کیا ہے اور ترجمہ میں مصنف کے خیالات کو سامنے لانے کی کامیاب سعی کی ہے۔ زبان کی روانی اور جملوں کے حسن کا پورا خیال رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کہیں پر بھی یہ محسوس نہیں ہوتا ہے کہ کسی دوسری زبان سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ قدیم ہندوستان کی تاریخ ، اس عہد کے اداروں ، شخصیتوں اور ان کے کارناموں سے واقف کراتا ہے۔ قاری کی سہولت کے لئے متن اور حاشیوں میں دیگر زبانوں کے نام اردو رسم الخط میں لکھ دیئے گئے ہیں۔ مزید تشریح کے لیے بعض مقامات پر حاشیوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔