Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد حسن

اشاعت : 002

ناشر : محمد نجم الحسن

سن اشاعت : 2005

زبان : Urdu

موضوعات : زبان و ادب

ذیلی زمرہ جات : تاریخ

صفحات : 255

معاون : غالب اکیڈمی، دہلی

قدیم اردو ادب کی تنقیدی تاریخ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب میں قدیم اردو ادب کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے،اس کتاب میں محمد حسن نے نہ صرف 1800ء تک کی تاریخ بیان کی ہے بلکہ اردو ادب کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اقتصادی اور سماجی حوالےسےایک تصویر پیش کی ہے، مصنف نے ترک، ایرانی اور افغانیوں کے آریاؤں سے تعلق اور رشتے کو بیان کرتے ہوئے اس مشترکہ تہذیب کو سامنے رکھ کر اردو ادب کی تاریخ بیان کی ہے، محمد حسن نے اس کتاب میں اردو کی ابتدا کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ اردو زبان کی ابتدا ہندوستان میں سیاسی حملوں سے پہلے ہی ہو چکی تھی، انھوں نے اردوکی ابتدا کو عبد الرحمن کی کتاب سندیش راشک سے جوڑا ہے جس کی زبان"اوہٹ"تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ اردو کا رشتہ گجری زبان سےہے جو نہ صرف گجرات، یا کشمیر اور پنجاب میں بولی جاتی تھی بلکہ اسکا رشتہ وسط ایشیا تک پھیلا ہوا تھا،اس کتاب میں محمد حسن نےپہلی مرتبہ اردو کا رشتہ غیر مسلم سنتوں اور ادیبوں سے بھی جوڑا ہے۔ کتاب میں تفصیلات سے گریز کیا گیا ہے جبکہ کس دور میں کس صنف سے کیا چیز لوگوں کو حاصل ہوئی اس پر بحث کی گئی ہے۔ یہ کتاب دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے پہلے حصے میں اردو کی تاریخ بیان کی گئی ہے جبکہ دوسرے حصے میں اردو ادب کی اصناف کو تاریخ کے تناظر میں دیکھا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے