aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رسول ساقی جدید شعرا میں سے ایک اہم نام ہے۔ ان کے کلام میں فکر و خیال کی تہہ داری کے ساتھ ساتھ شعری ڈکشن کا انتخاب بھی شعر کی اثر انگیزی کو دو بالا کرتا ہے، ،وہ نہایت ہی سادگی کے ساتھ الفاظ کو مختلف الجہات معنویت سے ہمکنار کرنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ سادگی و پر کاری ان کی شاعری کا طرہ امتیاز ہے۔ "قلم گوید" ان کا پہلا مجموعہ کلام ہے ،اس مجموعہ کلام میں رسول ساقی کی غزلوں کے علاوہ نظمیں بھی شامل ہیں ،نظموں میں آزاد نظمیں اور پابند نظمیں بھی ہیں، ساتھ ہی ساتھ ایک طویل نظم بھی شامل ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ہر طرح کے شعری اسلوب پر قدرت رکھتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free