aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اگر دیکھا جائے تو یہ کتاب قلعہ معلی کی جھلکیاں نہیں بلکہ اصل حالات و واقعات کا ایک صحیح اور خوشنما مرقع ہے۔ اس میں قلعہ معلی کی تمام شاہی عمارات اور اس میں بادشاہ ، شہزادے، شہزادیاں اور بیگمات اپنی و زمرہ کی زندگی بسر کرتی نظر آئیں گی۔ حکومت کے اندازِ شجاعت اور دلیری کے کارنامے ، عدل و انصاف کے نقشے، شاہی معاشرت اور طرز تمدن اور تمام رسم ورواج کی ہو بہو منظر کشی۔ قلعہ معلی کی جو جھلکیاں پیش کی گئی ہیں، وہ اس وقت کی ہیں جب مغلیہ خاندان کی شمع ٹمٹما رہی تھی اور فرنگیوں کا آفتاب طلوع ہورہا تھا۔ حقہ، گلوری ، رسم پردہ، نوروزجیسی چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں کو دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے گویا کہ آپ کوئی افسانہ پڑھ رہے ہوں جبکہ یہ تمام واقعات تواریخ پر مبنی ہیں۔