aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردوزبان پر دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کےاثرات بھی نمایاں ہیں۔اردوقواعد سےواقفیت کےلیے فارسی قواعد سے واقفیت ناگزیر ہے۔”ابواب قواعد فارسی“فارسی زبان کےقواعد پر مبنی ہے۔جس میں اسم،فعل ،ضمیر،حروف تہجی وغیرہ قواعدكومع جدول سمجھایا گیاہے۔اس اعتبار سے بھی یہ کتاب فائدہ مند ہے کہ فارسی زبان سیکھنےکےلیے فارسی زبان کےقواعد کو جاننابھی ضروری ہے۔کتاب ہذا میں فارسی زبان کےقواعدکو آسان طریقہ سےسمجھایا گیا ہے۔فارسی کے گردان بنانے اورجملوں کی دروبست ،تذکیر تانیث ،واحد جمع وغیرہ مکمل قواعدکتاب میں درج ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets