aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’رابن ہڈ‘ ہمایوں اقبال کا مشہور ناول ہے۔ انہوں نے متعدد جاسوسی ناول لکھے اور ان کے پڑھنے والوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی۔ یہ بات الگ ہے کہ جاسوسی ناول کو اردو ادب کے ناقدوں نے پہلے پہل نظر انداز کیا، شاید اس لئے کہ ایسے ناول محض اقتصادی نظریے سے لکھے جاتے رہے۔ لیکن موجودہ وقت میں مثلاًابن صفی کے ناولوں کو اب ادب میں حیثیت دی جانے لگی۔ شاید اس لئے کہ ان ناولوں میں زبان کی سلاست، شائستگی نئے اصطلاحات کا ناقدوں کو اعتراف کرنا پڑا۔ زیر نظر ناول ’روبن ہڈ‘ بڑے دلچسپ انداز میں لکھا گیا تھا۔