aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب بچوں کے لیے انتہائی دلچسپ پیرائے میں لکھی گئی ہے۔ چونکہ کتاب باتصویر بھی یوں یہ بچوں میں اور زیادہ دلچسپی کے جذبات ابھارتی ہے۔ یہ روس کی کلاسیکی لوک کہانیوں میں سے ہے جس میں ایک مینڈکی کی کہانی ہے جو پہلے پہل تو اپنی کمیونٹی کے ممبران کے ساتھ ہی عام سی زندگی بسر کرتی ہے یعنی پانی میں تیرنا اور مستیاں کرنا لیکن جب وہ تھوڑا بڑی ہوتی ہے تو کچھ بطخوں کو آسمان میں اڑتا دیکھتی ہے۔ یہیں اس نے بھی دنیا اور فطرت کے حیرت مناظر کو دریافت کرنے کا ارادہ کرتی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنا خواب پورا کرنے نکل جاتی ہے۔ اس کتاب کو انگریزی میں the frog traveler کے نام سے دیکھا جا سکتا ہے۔