aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مرزا ابو طالب اصفہانی برصغیر میں اسلامی تحدید پسندی کے حوالے سے معروف ہیں۔ آپ ریاست اودھ سے تعلق رکھتے تھے ۔1799 سے 1802 کے درمیان میں انہوں نے ہندوستان سے برطانیہ کا سفر کیا ۔ وہاں کے تمدن کو سمجھا وہاں کے مشاہدات پر مشتمل "مسیر طالبی فی بلاد افرنجی" کے نام سے کتاب لکھی۔ جس کا ترجمہ ڈاکٹر ثروت علی نے "سفر نامہ فرہنگ" کے نام سے کیا ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔ پہلے حصہ میں اسباب سفر اور ترک وطن بیان کرتے ہوئے سفر کے مختلف مناظر جیسے جہاز کی مصیبتیں ، اڑن مچھلیاں، عجیب پرندے وغیرہ کا بیان اور جس جگہ کا سفر کیا وہاں کی تہذیب تمدن عمارتیں ،اسکولوں کا حال، لندن پہنچنے کا حال وغیرہ کا تفصیل سے بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں سفر سے واپسی کا آغاز پیرس کے حالات، پیرس کی مشہور عمارتوں وغیرہ کا ذکر ہے، یہ ایک ایسا سفر نامہ ہے جس سے اہل فرنگ کے رسم و رواج اور کلچر کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free