aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب امام غزالی کی عربی تصنیف "المنقذ من الضلال" کا اردو ترجمہ ہے۔ اسے ایک طرح سے غزالی کی خود نوشت کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ اس کتاب میں غزالی نے اپنے فکری سفر پر جس نہج سے روشنی ڈالی وہ بھاری بھرکم مجلدات پر بھاری ہیں۔ غزالی اپنے بارے میں یہ بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے جبہ و دستار کی زندگی ترک کرکے تصوف و فلسفے کو آخری نصب العین کی طرح اختیار کیا۔ کہنے کو تو کتاب بہت زیادہ طوالت نہیں رکھتی لیکن اپنے اختصار میں بھی یہ اپنے بطن میں جیسے گنجینہ معانی و اسرار و رموز رکھتی ہے وہ لائق دید ہے۔ ہر قسم کے قاری کے لیے یہ کتاب ایک لازوال علمی تحفہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free