aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سائنس ہمارے لئے" ولیم ایچ کراؤز کی تصنیف ہے، میجر آفتاب حسن نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے، کتاب سائنس سے متعلق اہم ترین معلومات کو پیش کرتی ہے، اس کتاب میں سائنسی اصول و ضوابط کی تشریح کی گئی ہے، ان اصول و ضوابط کو ایجادات و انکشافات میں کس طرح بروئے کار لایا جاتا ہے، اس حقیقت کو بھی بیان کیا گیا ہے، سائنس انسانی زندگی کو کس طرح متاثر کرتی ہے، اس پہلو کا تذکرہ کیا گیا ہے، سائنسی ایجادات پر روشنی ڈالی گئی ہے، انسانی اعضاء میں تفکر و تدبر کس طرح سائنس دانوں کے لئے ایجادات و انکشافات کی راہیں ہموار کرتا ہے، اس سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ہے، انسانی آنکھیں کس طرح کام کرتی ہیں، اس حقیقت سے واقف ہوجانے سے کیمرے کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے، بجلی، ٹیلی فون، گراموفون، ہوائ جہاز، فلمیں، وغیرہ سائنسی ایجادات کے حقائق سے کتاب بخوبی واقف کراتی ہے، اور مستقبل میں سائنسی ترقی کے اسباب کا تذکرہ کرتی ہے، کتاب اپنے موضوع اور معلومات کے اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔