aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر اسلم پرویز کے سائنسی مضامین کا مجموعہ "سائنس نامہ" ہے۔جواردو زبان و ادب کے قارئین کی دلچسپی کے لیے انگریزی مواد سے استفادہ کرتے ہوئے لکھے ہیں۔جس میں سائنس کی فطرت سے مطابقت اور مذہب اسلام میں سائنس کے پیش کردہ حقائق کو بھی ان مضامین کا موضوع بنایا گیا ہے۔جو انگریزی مضامین میں نہیں ہوتے ہیں۔عموما سائنسی مضامین غیر دلچسپ اور خشک نوعیت کے ہوتے ہیں۔اس کے لئے زبان کی روانی اور اسلوب کی چاشنی کی ضرورت ہوتی ہے ،جو اس کتاب میں محسوس کی جائے گی۔زیرنظر کتاب "سائنس نامہ"ہمارے ماحول اور اس کے تحفظ انسانی صحت اور اس سے متعلق اہم مواد اور ٹکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے متعلق مضامین شامل ہیں۔مصنف نے ان مضامین کو تحریر کرنے کے لیے انگریزی کتب ،تفسیر القران،معارف القران اور سائنسی کتب سے استفادہ کیا ہے۔یہ کتاب اردو کے سائنسی ادب میں ایک اہم اضافہ ہے۔