aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی ذات مجموعہ کمالات اور جامع انواع فضائل تھی حافظ ،قاری مدرس ،مفسر ،محدث،فقیہ ،واعظ،صوفی متکلم ،مناظر،ناظم ،ناشر اور خانقاہ نشیں. یہ سب کچھ تھی جس کی شہادت آپ کے آثارعلمیہ سے ملتی ہے، لیکن ان سب سے بڑھ کریہ کہ آپ نے اپنے تمام فضائل وکمالات کوفن تصوف کی اصلاح وتکمیل میں صرف فرمایا۔ آپکی تعلیم وتربیت تصنیف وتالیف وعظ وتبلیغ کی بدولت عقائد حقہ کی تبلیغ ہوئی، مسائل صحیحہ کی اشاعت عمل میں آئی، رسوم وبدعات کاقلع قمع ہوا۔ زیر نظر کتاب حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی جامع اورضخیم سوانح حیات ہے ، اس کتاب میں مولانا مؤصوف کے زندگی سے لیکر ان کےعلمی کارناموں کو واضح کیا گیا ہے، کتاب لکھتے وقت زیادہ تر، اشرف السوانح کو بنیاد بنایا گیا ہے۔