aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شمشیر بے نیام، دمشق کے قید خانے میں،عنایت اللہ التمش کے سحر انگیزقلم سے حضرت خالد بن ولیدؓ کی زندگی پر لکھا گیا ایک شاہکار ناول ہے۔ یہ تاریخ اسلام کے اس عظیم سالار کی داستانِ حیات ہے جس کے جسم پر ایک انچ جگہ بھی ایسی نہیں تھی کہ جہاں زخم یا چوٹ نہ آئی ہو۔ یہ خالد بن ولید ہی ہیں جنھیں غیر مسلم مورخوں اور جنگی مبصروں نے بھی تاریخ کا ایک عظیم جرنیل قرار دیا ہے۔ یہ دو جلدوں پر مشتمل ایک ایمان افروز داستان ہے.زیر نظر کتاب دوسری جلد ہے، جس کو پڑھ کر ہمارے سینوں میں ایمان کی قندیل روشن ہو جاتی ہے۔ خالد بن ولیدؓ ایک عظیم مجاہد تھے جنھیں رسول کریمؐ نے اللہ کی تلوار(سیف اللہ) کا خطاب عطا فرمایا تھا۔ وہ اُن سپہ سالاروں میں سے تھے جنھوں نے اسلام کو مدینہ سے دور دور تک پہنچایا۔اس ایمان افروز داستان میں ہم ان کے فنِ حرب و ضرب اور جنگی فہم و فراست کا بغور مشاہدہ کرتے ہیں۔یہ کہانی اسلام کی عسکری روح کی صحیح تصویر ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free