aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں عطاالحق قاسمی کا نمایاں مقام ہے۔وہ اعلی درجے کے مزاح نگار ، کالم نگار اور اچھی نثر لکھنے والے ہیں۔زیر نظر کتاب میں انھوں نے اپنے اسفار کی روداد بیان کی ہے ۔سفر کی روداد لکھنے کا سلسلہ خاصاقدیم ہے۔ اردو کے مقا بلے میں فارسی اور عربی میں سفر نامہ نگاری کی روایت خاصی قدیم اور مضبوط و مستحکم ہے"شوق آوارگی"عطا ء الحق کا لکھا ہوا سفر نامہ ہے ، جس میں انھوں نے اپنے مختلف اسفار کی روداد بیان کی ہے۔مختلف اسفار میں پیش آنے والے مختلف واقعات و تجربات کو بڑے ہی دل چسپ انداز میں بیان کیاہے۔عطاء الحق قاسمی نے اپنی ان تحریروں میں ہر شے میں اپنے آپ کو محسوس کرتے نظر آتے ہیں اور تمام واقعات ان کی ذات کا حصہ بن جا تے ہیں۔ کتاب کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے ، سفر اور سفر نامہ نگار ایک دوسرے میں اس حد تک پیوست ہوچکے ہیں کہ انہیں الگ کر کے دیکھا نہیں جا سکتاہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free