aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"شیشے کے گھر"قرۃ العین حیدر کا دوسرا فسانوی مجموعہ ہے۔یہ مجموعہ 1954 میں منظر عام پر آیا،اس مجموعہ میں بارہ افسانے شامل ہیں،اس مجموعہ میں شامل افسانے زندگی کے حزنیہ پہلو کی غمازی کرتے ہیں،اس مجموعہ کے اکثر افسانے پاکستان میں لکھے گئے کیوں کہ اس وقت وہ پاکستان جا چکی تھیں،اس لیے اس مجموعہ میں شامل افسانوں میں ایک نئے ملک کی بو باس، ایک نئی زندگی کے آغاز کی داستان، زندگی کے نئے کرب اور نئے مسائل کی جھلک نظر آتی ہے،اس میں شامل افسانوں میں خود کلامی کی کیفیت پائی جاتی ہے،اور موضوعات کو تنوع قابل دید ہے۔ساتھ ہی ساتھ اس مجموعہ کے افسانوں کے موضوعات فلسفیانہ ہونے کے ساتھ ساتھ رومانی بھی اور فلسفیانہ موضوعات میں صرف تنوع ہی نہیں گہرائی و گیرائی بھی ہے۔اس مجموعہ میں موجود افسانہ "جلا وطن"خود قرۃ العین حیدر کو بہت پسند تھا،انھوں نے اس کا انگریزی میں بھی ترجمہ کیا ہے جوthe exilesکے نام سے شائع ہوا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets