aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "شکاری اور بھوت" شیما مجید کی مرتب کردہ ہے، اس میں بچوں کی دو کہانیاں شامل ہیں، 'شکاری اور بھوت' شفیق الرحمٰن کی اور 'مخنچو' ڈاکٹر میمونہ انصاری کی تحریر کردہ ہے۔ پہلی کہانی میں مزاحیہ قصوں سے شروعات کی گئی ہے، اور پھر جیسے جیسے کہانی آگے بڑھی ہے، اس میں بچوں کے لئے ایک پیغام نظر آتا ہے، اور یہ پیغام بچوں کی ذہنی کیفیت میں بہتری کا باعث ہے، انہیں ڈر سے بچاتا ہے، اور بھوتوں کو وہم بتاتا ہے، بچوں کو تنہائی اور اندھیرے میں حوصلہ مند اور بے خوف رہنے کی تعلیم دیتا ہے، ان میں ہمت پیدا کرتا ہے۔ دوسری کہانی میں سوتیلی ماں کے بیٹی پر مظالم کا تذکرہ کیا گیا ہے، بچی اور چوہیا کی دوستی کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس دوستی کے قصے کے ذریعے بچوں کو اچھے اوصاف کی تعلیم دی گئی ہے، ہمدردی و رحم دلی کا پیغام دیا گیا ہے، یہ کہانی بچوں کو اچھے اخلاق و عادت کے ثمرات اور برائی کے انجام سے واقف کراتی ہے، جو بچوں کے اخلاق و کردار کی تعمیر و ترقی کا باعث ہے، زبان آسان ہے، جس سے بچوں کے لئے استفادہ آسان ہوگیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets