aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو میں جتنی مقدار میں تخلیقی فکشن ہیں کچھ اسی قدر تر جمہ شدہ فکشن بھی ہیں ۔ شروع میں فارسی اور عربی کے ادبیات کو اردو میں منتقل کیا گیا پھر ترکی کی کہانیوں کو یلدرم نے منتقل کیا۔ جیسے جیسے لوگ انگریزی کی جانب راغب ہوتے گئے تو انگریزی کے قدیم وجدید ادب کا بھی تر جمہ کیا جانے لگا ۔ یہ ناول جرمن ناول نگار ہر من ہیس کے شہر ہ آفاق ناول das glasperlenspiel کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس میں مشرقی تہذیب خصوصا ہندو ستانی تہذیب کا گہرائی سے مطالعہ ہے ۔ اس کے لیے ناول نگار نے ہندوستان کا سفر کیا اور طویل عرصہ مقیم رہ کر یہاں کی تاریخ ، تہذیب و ثقافت کا مطالعہ بھی کیا ۔متر جم لکھتے ہیں، ’’سدھارتھ ہندوستان کے روحانی اور معاشی پس منظر سے ابھر تا ہوا ذہنی انتشار اور کشمکش میں مبتلا ایک کر دا ر ہے جو تلاش حق میں سرگرداں رہ کر اپنی منزل مقصود حاصل کر لیتا ہے… اس ناول میں قدیم ہندوستانی رسم و رواج اور تہذیب کی خوبصورت عکاسی کے ساتھ ہی زندگی کا مقصد اور انسانی نفسیات سے بحث کی گئی ہے ۔‘