aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاہ ،سچل اور سامی، سندھ کے تین عظیم صوفی شعرا نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مقبول ہیں۔ان کا پیغام ہر اہل دل ،اہل محبت ،انسان کی روح اور فکر کے لیے تقویت و تسکین کا باعث ہے۔جو انسان کو تصوف کی ہر منزل پر رہنمائی کرتا ہے۔وادیء سندھ کو یہ فخر حاصل ہے کہ ان صوفی شاعروں کا تعلق سندھ کی سر زمین سے ہے۔یہ تینوں شاعر ہم عصر ہیں۔محمد ابراہیم جویو نے اپنی کتاب میں ان تین شعرا کے دور کی سیاسی ،تہذیبی اور اقتصادی صورت حال کا جائزہ پیش کیاہے۔جو شاہ ،سچل اور سامی کے کلام کے پس منظر کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے۔یہ تین شعرا عظمت کے حقیقی مفہوم میں سندھی سماج کے عظیم انسان ہیں۔وہ بے مثال صلاحیت اور اہلیت کے مالک ،سندھی سماج کے نئے جنم کے نقیب کار ہیں۔جو مفکر، شاعر اور تخلیق کار بھی ہیں۔ کتاب میں موجود کثیر حوالوں نے اسے تاریخی اہمیت کا حامل بنادیا ہے۔اس کتاب کو سیدہ شگفتہ اشتیاق نے ترجمہ کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets