aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سرسید اور سین ٹیفیک سوسائٹی: ایک بازیافت" افتخار عالم خان کی تصنیف ہے، جس میں سائنٹفک سوسائٹی کے سماجی پس منظر کو بیان کیا گیا ہے۔ سرسید انگریزوں کی سائنسی ترقی سے متاثر ہوئے، اور انہوں نے سائنٹفک سوسائٹی قائم کی، سوسائٹی کے مقاصد اور اس کے کاموں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، سوسائٹی کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے جو کوششیں کی گئیں ان کا نقشہ کھینچا گیا ہے، اور اس کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا ہے، انسٹی ٹیوٹ کے فوارے کی تعمیر سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں، سوسائٹی نے زراعت کی ترقی کے لئے جو کوششیں کیں ان کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، سوسائٹی کے اصول و ضوابط بیان کئے گئے ہیں، ارکان کے ناموں کو پیش کیا گیا ہے، کونسل کے صدر اور ممبران کے نام ذکر کئے گئے ہیں، معاون ممبران کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے، کتاب سائنٹفک سوسائٹی اور اس کے کاموں سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔