aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "سویٹ روس" جواہر لال نہرو کی تصنیف ہے، جس کو مسعود الحق ٹیچرس ٹریننگ کالج جامعہ نگر دہلی نے اردو میں ترجمہ کیا، اور عتیق احمد صدیقی نے ترتیب دیا ہے، کتاب کے پیش لفظ میں عتیق احمد صدیقی نے اہم معلومات پیش کی ہیں، اس کے بعد دیباچہ میں جواہر لال نہرو نے کتاب میں شامل مضامین کی کیفیت کو بیان کیا ہے، سوویٹ یونین کی دسویں سالگرہ کے موقع پر جواہر لال نہرو کو دعوت دی گئی تھی، اس موقع پر انہوں نے روس کا سفر کیا، وہاں چار دن قیام کیا، اور اس سفر کے تاثرات کو مضامین کی شکل میں پیش کیا، جو مختلف اخبارات میں شائع ہوئے، بعد میں انہیں کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے، کتاب سویٹ یونین کی دس سالہ جد و جہد کی داستان کو پیش کرتی ہے، روس کے انقلاب اور سویٹ یونین کے نظام کے قیام کا تذکرہ بخوبی کرتی ہے، مزدوروں اور کسانوں کے برسر اقتدار ہونے پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے، ہندوستانیوں کو بھی روس کے حالات سے سبق لینے اور اپنے مسائل سے نجات پانے راستہ دکھایا گیا ہے، کتاب میں سویٹ نظام اور سویٹ قوانین وغیرہ پر وقیع گفتگو کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free