aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "سلوک سلیمانی" جس کا دوسرا نام "شاہراہ معرفت" بھی ہے، میں سید سلیمان ندوی کی اصلاحی سلوک کی پیش کردہ تعلیمات و خطوط کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے پہلی دو جلدوں میں سید سلیمان ندوی کی اصلاحی سلوک کی پیش کردہ تعلیمات کو مرتب پروفیسر اشرف خان سلیمانی نے اپنی توضیحات و تعبیرات کے ساتھ پیش کیا ہے جبکہ تیسری جلد میں سید سلیمان ندوی کے اسلامی تصوف و سلوک کے بارے میں اپنے معتقدین کے ساتھ مکاتیب کو پیش کیا گیا ہے۔ آپ اشرف علی تھانوی کے خلیفہ مجاز تھے۔ اس جلد میں ان مکتوبات کو درج کیا گیا ہے جو انہوں نے وقتا فوقتا اپنے مریدین کی اصلاح نفس کے لئے تحریر فرمائے ہیں۔ چونکہ صوفیہ کا یہ طریق رہا ہے کہ وہ اپنے مریدین کی اصلاح خط و کتابت کے ذریعہ کرتے رہتے ہیں اور ان کے اشکالات کو بھی دور کرتے رہتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free