aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ادبی نقاد ساقی فاروقی جدید نظم نگاروں میں ایک اہم نام ہے ۔ان کی شاعری میں برطانوی شاعر ٹیڈ ہیوجز (ted hughes) اور جارج آر ول (george orwell)کے خیالات کی باز گشت سنائی دیتی ہے۔ ۔ اردو نظم میں ساقی فاروقی نے جانوروں کی جبلت کے موضوع پر جو متنوع تخلیقی تجربات کیے وہ اس کے منفرد اسلوب کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ساقی فاروقی نے حیوانات کے موضوع پر اپنی شاعری میں اس عہدِ نا پُرساں کی لرزہ خیز بے حسی ، جان لیوا ہوس اور اعصاب شکن خود غرضی پر کاری ضرب لگائی ہے۔ اپنے عہد کے مسائل میں اُلجھے ہوئے اِنسان کو در پیش مصائب و آلام اور کشکمشِ روزگار کی لفظی مرقع نگاری کرتے ہوئے ساقی فاروقی نے جس حق گوئی اور بے باکی کو شعار بنایا ہے وہ اس کے منفرد اسلوب کا نمایاں وصف ہے۔ ساقی فاروقی کی شاعری میں چاہت ، اضطراب اور اشتعال کے امتزاج سے عجب سماں پیدا ہو گیا ہے۔زیر نظر کتاب ساقی فاروقی کا کلیات ہے ، جس میں ان کی نظمیں اور غزلیں شامل ہیں ۔شروع میں مشتاق احمد یوسفی اور شمس الرحمن فاروقی کا لکھا ہوا دیباچہ مزید ساقی فاروقی کا انٹرویو شامل ہے۔
Saqi Farooqi is a prominent UK-based Urdu and English poet. His works and writings in Urdu have been widely published around the world with several of his books winning awards and accolades. Saqi Farooqi was born in Gorakhpur in 1936. His family migrated to Bangladesh and then to Karachi. He later moved to London. He has published several volumes of poetry, including one book in English, as well as substantial volume of literary criticism. He died on January 19, 2018 in London.