aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب سرور جہاں ابادی کی حیات اور شاعری پر مشتمل ہے جس کے مصنف ڈاکٹر حکم چند نیر صاحب ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے امکانی حد تک تمام مطبوعہ اور غیر مطبوعہ ماخذ کو کھنگال کر سرور کے حالات و کوائف کو نہایت سلیقے سے مرتب کر دیا ہے۔ مقالے کے شروع میں کلام سرور کے سیاسی سماجی پس منظر سے بحث کی گئی ہے۔ ڈاکٹر نیر نے سرور کی تمام تصانیف کا بھی جائزہ لیکر ان کی الگ الگ تفصیل پیش کی ہے ۔مقالے کی جان اس کا وہ حصہ ہے جہاں مصنف نے سرور کی شاعری کا مفصل جائزہ لیا ہے اور ان کے شاعرانہ مقام و مرتبے کا تعیین کیا ہے۔ڈاکٹر نیر نے یہ کتاب لکھ کر اردو میں بہت بڑی کمی کو پورا کیا ہے اور تحقیق کے جدید ترین وسائل سے مدد لے کر ایک اہم شاعر کے بارے میں ایسی دستاویز تیار کر دی ہے جس کو اردو دنیا یقیناً قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔