aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ندیم احمد کا شمار نئی نسل کے ان نمائندہ نقادوں میں ہوتا ہے جنھیں نظری تنقید کے مسائل سے دلچسپی ہے اور جو ادب اور تہذیب کے آپسی رشتوں کی اہمیت سے بھی واقف ہیں۔ان کا مطالعہ بہت وسیع اور عالمی ادب پر ان کی نظر بڑی گہری ہے۔کلاسیکی شعریات کے علمیاتی اور وجودیاتی تصورات پر زبردست قابو رکھنے والے ندیم احمد کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ " بازیافت" اور "انشا اللہ خاں انشا کے فن اور شخصیت " شائع ہوکر داد حاصل کرچکے ہیں۔پیش نظر ان کی اہم تنقیدی کتاب"تعصبات اور تنقید" ہے۔جس میں تنقید سے متعلق اہم موضوعات "کلاسکی ادب اور نئی نسل کا معاملہ، نئی نسل اور غالب کا خوف،سجاد ظہیر ،فکری سیاست یا نظری بحران،ممتاز شریں کی تنقیدی ،جون ایلیا وغیرہ مضامین شامل ہیں۔