aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ٹیگور ایک ہمہ جہت شخصیت ، افسانہ نگار اور ماہر تعلیم ہے۔انھوں نے نثری اور شعری اصناف میں کامیاب طبع ازمائی کی ہے۔لیکن شاعری اور افسانہ نگاری میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ پیش نظر ٹیگو رکے منتخبہ افسانوں کا مجموعہ بعنوان " ٹیگو رکے افسانے"ہیں۔یہ افسانے معاشرتی مسائل اور زندگی کے حقائق کے متنوع موضوعات کا احاطہ کرتے دلچسپ ہیں۔اس مجموعہ میں "غلطی کس کی؟،محبت اورنفرت،ماوہوی، شیاما،فطرت انسانی،بھکاری، پردیسی،شاعر کی فتح ،مایوس الفت وغیرہ کل تیرہ افسانے شامل ہیں۔ان افسانوں میں ہیرا، مادھوی،اعجاز چشم، شاعر کی تفریح ، فطرت انسانی، محبت اور نفرت وغیرہ ٹیگور کے خاص شاہکارتخلیقات ہیں۔ہر افسانے میں زندگی کے سچے واقعات کو موضوع بنایا گیا۔ یہ افسانے انداز بیان ، زبان کی سادگی اور سلاست کے باعث بھی قارئین کو متوجہ کرنے والے موثر ہیں۔ اس افسانوں کا اردو ترجمہ شانتی نرائن شاد نے کیا ہے۔