aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تحریک آزادی میں اردو صحافت نے قابل تعریف کردار ادا کیا ہے جس کی شروعات ۱۸۵۷ کی بغاوت سے ہوتی ہے۔ اس دور میں لوگ اپنے غصے کا اظہار مختلف انداز میں کر رہے تھے اور حکومت سے باغی ہو چکے تھے۔ اس وقت اردو صحافت نے ان لوگوں کو ایک راستہ دکھایا۔ مذکورہ کتاب "تحریک آزادی میں اردو صحافت کا حصہ" دراصل ایک مقالہ ہے جسے ڈاکٹر ضیاء الرحمن صدیقی نے تحریر کیا ہے۔ اس مقالے میں انہوں نے صحافت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے اور ان سیاسی اخبارات کا ذکر کیا ہے جنہوں نے تحریک میں ایک اہم رول ادا کیا۔ ان میں مولانا محمد باقر کا دلی اردو اخبار، سمر سامری، منشی نول کشور کا اردو اخبار،تاریخ بغاوت آگرہ،شمس الاخیار، خیرہ خواہ خلق، میر فتح اللہ کا اخبار{کوڑگزٹ، اخبارعالمتاب آگرہ، اخبار عالم ، آب ھایت ، عمدہ الاخبار، صادق الاخبار وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔