aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ذوقی بھوپالی کے نعتوں اور منقبتوں کا مجموعہ "تحریک ایمانی" پیش نظر ہے۔جو شاعر کا دربار رسول ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنےکی ایک ادنی سی کوشش ہے۔ اس کے علاوہ شاعر نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کے واقعات کوبھی نظمیہ پیرائیہ میں ڈھالاہے۔ذوقی ان خوش نصیب شعرا میں سے ہیں جو رموز شاعری سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ ثنائے آقائے نامدار ﷺ کی نزاکتوں سے بھی پوری طرح بہرہ ور ہیں۔ان کی شاعری میں عشق ومحبت کی اثر انگیزیاں اور مستیاں بھی پائی جاتی ہیں۔"تحریک ایمانی" ذوقی صاحب کی خوبصورت شاعری کی ایسی خوبصورت لڑی ہے جس میں نظم ،حمد ، نعت اور متفرق قطعات حسن ترتیب سے پرودئیے گئے ہیں۔اشعار سے عشق رسول ﷺ و صحابہ اکرم سے محبت و عقیدت کا رنگ جھلکتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets