aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تلاش"ممتاز مفتی کی آخری تصنیف ہے یہ کتاب ان کے ادبی کارناموں میں اس فکری تغیر کا سب سے بڑا ترجمان ہے جس میں انہوں نےاپنی نوے سالہ زندگی کےتجربات و مشاہدات کاایک دلچسپ نچو ڑ پیش کیا ہے ۔سماجی و معاشرتی زندگی کے کھوکھلے پن پر بھی ایک نئے انداز میں تجزیہ کیا گیا ہے، مذہب کو ایک آلۂ کار کے طور پر اپنانے والوں کو بھی طنزکا نشانہ بنایاگیاہے،اس کتاب میں انھوں نے ایسے سوالات اٹھائیں ہیں جو بہت ہی عام ہیں جیسے کے اسلام کیا ؟ انھوں نے یہ سوال اٹھاکر لوگوں کو اسلام کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا کہ آیاا سلام صرف ایک مذہب ہے یامکمل ظابطہ حیات؟ایسے ہی مسلمان کون ہے ؟ کہ کر لوگوں کو اس جانب متوجہ کیا ہے کہ مسلمان کیا صرف وہی ہے جو مسلم گھرانے میں پیدا ہو یا مسلمانوں کا حلیہ اپنا لے، اسی طرح اس کتاب میں انھوں نے ایسے لوگوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہےجو نصیحت کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور خدا کی رحمت اور محبت کے بجائے اس کا ڈراور خوف لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتے ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ اس پوری کتاب میں قرآ ن کی روح کی چھاپ نظر آتی ہیں انھوں نے قرآنی آیات کی تہہ در تہہ معانی کے تلاش کی جانب توجہ دلائی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets