Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمود نیازی

ناشر : غالب اکیڈمی، دہلی

سن اشاعت : 1972

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 118

معاون : گورو جوشی

تلمیحات غالب
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

تلمیح ایک ایسی صنعت ہے، جسے شاعری میں اس کا استعمال کم سے کم لفظوں کے ذریعہ معنی کےایک بڑےعلاقےکوگرفت میں لینے کے لیے ہوتا ہے۔ شاعراپنے کلام میں کسی مشہور مسئلے یا کسی قصے یا مثلِ شائع یا اصطلاح نجوم وغیرہ یا کسی ایسی بات کی طرف اشارہ کرتا ہے،جس کے بغیرمعلوم ہوئے اور بے سمجھے اس کلام کا مطلب اچھی طرح سمجھ میں نہ آتا ہے ۔ اس صنعت کا استعمال اردو شاعری میں خوب ہوا ہے۔مرزا غالب نے بھی دیگر شعراء کی طرح اپنے کلام میں تلمیحات کا استعمال کیا ہے ، اور ان کی تلمیحات اان کے خصوصی لہجے اور فلسفیانہ شاعری سے گہرا تعلق رکھتی ہیں، اس لیے اگر ان تلمیحات سے متعلق قصوں سے اگر واقفیت نہ ہو تو غالب کے کلام سے لطف اٹھانا مشکل ہوجاتا ہے ، زیر نظر کتاب "تلمیحات غالب" محمود نیاز نے، ان قصوں اور واقعوں سے متعلق وضاحت کی ہے جن کو غالب نے بطور تلمیح اپنے اشعار میں استعمال کیا ہے، چنانچہ پہلے اس قصے کو بیان کیا ہے جو کہ غالب نے اشارۃ اپنے شعر میں استعمال کیا ہے اس کے بعد آخر میں غالب کا شعر بھی پیش کیا ہے جس میں تلمیح استعمال کی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے