aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تاریخ ادب ہندی" سید ظہیر الدین احمد علوی صاحب کی تالیف ہے۔لیکن ایسی تالیف جس میں اکثر و بیشتر مقامات پر تصنیف کی پوری شان موجود ہے۔اس کتاب کی تالیف کا مقصد اردو دنیا کو ہندی زبان کی تاریخ ،ادب اور اس کی شاعری سے روشناس کرنا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ مصنف اس مقصد میں کامیاب ہیں۔یہ کتاب ایک دیباچہ ،دو نقشوں او رسات ابواب پر مشتمل ہے۔دیباچہ میں مصنف نے کتاب کے موضوع ۔اس کی اہمیت و افادیت سے متعلق مختصر بتادیا ہے،کتاب میں دئیے گئے دو نقوش سے لسانی خاکہ سمجھنے میں آسانی ہوگی،اس کے علاوہ زبان اور اس کی ابتدا،ہندوستان اور اس کی زبانیں ،ہندی ادب کا سرسری جائزہ،ہندی ادب کےمختلف ادوار، جدید ہندی کی موجودہ روش،عربی اور فارسی،ہندوستانی یا اردو وغیرہ کے عنوانات کے تحت ہندی ادب کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free