aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولوی محمد ذکا اللہ دہلوی اردو کے مشہور مورخ اور مترجم ہیں۔ان کا سب سے اہم کارنامہ "تاریخ ہندوستان " ہے جس کا شمار ہندوستان کی تاریخ کے موضوع پر مستند ترین سمجھی جانی والی کتابوں میں ہوتا ہے۔جس میں سلطنت اسلامیہ کے تاریخ کے ساتھ ہندوستانی تاریخ کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ مصنف نے ہندوستان کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے ،وہاں پنپنے والی سلطنت اسلامیہ کی تاریخ ،تہذیب و ثقافت کو مستند بیانات اور شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔اس طرح یہ کتاب ہندوستانی تاریخ کے ضمن میں سلطنت اسلامیہ کے بھی عروج و زوال کی ایک حقیقی دستاویز ہے۔ جس کے حقائق پر بھروسا کیا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر جلد چہارم ہے، جس کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصہ میں تاریخ سندھ، تاریخ کشمیر، تاریخ گجرات، تاریخ مالوہ وغیرہ کا بیان ہے جبکہ دوسرے حصے میں تاریخ دکن اور وہاں سلطنت بہمنی اور اس کے ٹوٹنے کے بعد خود مختار ریاستوں کے قیام کا بیان ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لئے ایک نایاب اور قیمتی تحفہ ہے جو ہندوستان کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets