aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ تاریخ اسلامی عہد کے قرن اول کی تاریخ ہے ۔جس میں آغاز اسلام سے لیکر خلافت راشدہ تک کے مذہبی ، سیاسی، تمدنی اور علمی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے اس عرب کا کچھ حال ہے جسے دورہ جاہلیت کے نام سے جانا جاتا ہے اس کی تاریخ جغرافیہ اور دیگر معروف حوادث اس کے ساتھ ساتھ قریش کے نظام کی تاریخ پر بحث ہے ۔ اس کے بعد نبی اکرم ص کی ولادت سعادت کا تذکرہ ہے پھر بعثت اور دین اسلام کے ظاہر ہونے کی تاریخ بیان کی گئی ہے ۔ پھر ہجرت مدینہ پر گفتگو ہے اس کے بعد غزوات کا ذکر کیا گیا ہے پھر مذہبی انتظامات اور دعوت اسلام کی مفصل تاریخ بیان کی ہے ۔ اس کے بعد حجۃ الوداع ، وفات ، ازواج مطہرات ، اولاد و امجاد کا ذکر ہے ۔ پھر خلافت ابوبکر ، ان کی فتوحات ، نظام خلافت، خلاافت عمر بن خطاب ، فتوحات ، فاروقی کارنامے ، خلافت عثمان بن عفان ، انقلاب اور شہادت عثمان ، علی بن ابی طالب ، حسن بن علی کا ذکر کیا گیا ہے ۔ اور آخر میں یعنی حصہ دوم میں اموی دور حکومت اور ان کےسربراہان کا تذکرہ ہے۔ الغرض کتاب اپنے موضؤع پر جامع ترین کتاب ہے ۔ تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے والے اس کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں۔ کتاب میں دونوں حصے شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free