aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستانی کی روحانی اور ثقافتی زندگی پر جن روحانی سلسلوں نے غیر معمولی اثر ڈال ان میں شطاری سلسلہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ہندوستان میں شطاریہ سلسلہ کے بانی شاہ عبد اللہ شطاری ہیں ، جوپندرہویں صدی میں ایران سے ہندوستان تشریف لائے۔ آپ شیخ شہاب الدین سہروردی کی اَولاد میں سے تھے ،شطاری سلسلے نے ہندوستان میں ہندو مذہب سے فکری ارتباط کی راہیں ہموار کیں۔ زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر فضیل احمد نے سلسلہ شطاریہ کی وجہ تسمیہ سے لیکر ،اس کی تاریخ ،روحانی و اخلاقی ، تعلیمات وغیرہ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے۔شطاری سلسلے کی اس تاریخی کتاب کی تصنیف میں مصنف نے کافی اہم اور مستند کتابوں کو ماخذ بنایا ہے ، جس کی وجہ سے یہ کتاب شطاری سلسلے کا تاریخی مرقع کی حیثیت رکھتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets