aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ٹیپو سلطان شہیدؒ انسانیت دوست حکمران تھے،انھوں نے عدل وانصاف کو قائم کیا،غیر مسلموں کے ساتھ حسن ِ سلوک کا معاملہ کیا،دینداری اور تقوی شعاری کے ساتھ زندگی کو بسر کی،مخلو قِ خدا کی خدمت بھی کرتے اور خالق ِ کون ومکان کے احکام پر بھی چلنے میں پیش پیش رہتے۔ دین وسیاست کا حسین امتزاج ان کی زندگی میں ملتا ہےٹیپو سلطان شہید ؒ کی زندگی بڑے بڑے کارناموں اور عظیم خدمات سے بھری ہوئی ہے ،دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے کا کارنامہ بھی سلطان ٹیپو ؒ نے انجام دیا۔ہندوستان کو ترقی اوربلندی پر لے جانے والا اورہر میدان میں اپنے ملک کو آگے رکھنے کے لیے فکر وکوشش کرنے کا کام بھی سلطان ٹیپوؒ نے کیا۔ رعایا کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا سلوک کرنے والا اور بلا تفریق ِ مذہب ہر ایک کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی انوکھی تاریخ بھی سلطان نے بنائی۔ زیر نظر کتاب ٹیپو سلطان ؒ کی مبسوط اور مقبول عام تاریخ ہے۔ یہ اصلا محب الحسن کی تصنیف ہے اور اردو میں اس کا اردو ترجمہ حامد اللہ افسر اور عتیق صدیقی نے کیا ہے۔اس کتاب میں ٹیپو سلطانؒ کی ابتدائی زندگی، آباؤ اجدا د سے لیکر انگریزوں سے جنگ ، نظم و نسق ،معاشیات، سیاست مذہب اور ان کے عہد کی پوری تاریخ بیان کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free