aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید دور میں وطنیت یعنی قوم پرستی جسے انگریزی میں نیشنلزم بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا موضوع رہا ہے جو اپنے آغاز سے آج تک موضوع بحث بنا رہا ہے۔ اس کی شروعات مغربی ممالک سے ہوئی لیکن آج اس نے کم و بیش ہر ملک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ زیر نظر کتاب ایک ایسے ہی مسئلہ سے سروکار رکھتی ہے۔ یہ کتاب کل بارہ ابواب میں منقسم ہے جس میں مصنف نے مغربی ممالک، عرب ممالک، جنوب مشرق والے ایشیائی ممالک وغیرہ علاقوں میں اس کی جانچ پڑتال کی ہے۔ ساتھ ہی اس مختصر سی کتاب میں قدیم دور میں بھی اس کا سراغ لگانے کی کوشش کی ہے، جس میں مصنف نے قدیم ہند سے ہوتے ہوئے مسلمانوں اور اہل یہود و نصارٰی کا بھی اس میں احاطہ کر لیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets